ایشیاءکپ ، افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے ہوگا
ذیشان مہتاب جمعہ 21 ستمبر 2018 16:07
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2018ء) ایشیاءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر4 مرحلے کے دوسرے میچ میں افغانستا ن نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں پاکستان ٹیم آج ٹورنامنٹ کی خطرناک ٹیم افغانستان کے خلاف مدمقابل ہے۔اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور تجربہ کار لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور آل راﺅنڈر فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی اور لیفٹ آرم سپنر حارث سہیل کو کھلایا جا رہا ہے ، بھارت کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے شاداب خان بھی اس میچ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ لیفٹ آرم سپنر محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ شیخ زید سٹیڈیم ،ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کی پچ سپنرز کے لیے سازگار ہے۔پاکستان نے ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز بہترین انداز میں کیا اور ہانگ کانگ کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، جس کے بعد دوسرے میچ میں اسے اسی مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ادھر افغانستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے، اور اس نے سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے پاکستان اور بھارت کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹورنامنٹ سے قبل 2 ون ڈے انٹرنیشنل ہوچکے ہیں، دونوں ہی پاکستان نے جیتے ہیں لیکن افغانستان کی ٹیم نے اپنے سپنرز راشد خان، مجیب اور محمد نبی کی وجہ سے حریف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/09/2018 - 16:07:48
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آئیگا سویٹیک اور ایماراڈو کانو نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ویمنز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ،کرکٹ کلبز کی سالانہ فیس24-2023 جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
سٹیفانوس ، کیسپر رڈ اور کیمرون نوری بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20میچ ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا