قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) بھارت روانہ ہو گی، ایونٹ 26 ستمبر سے شروع ہو گا

جمعہ 21 ستمبر 2018 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) اتوار کو بھارت روانہ ہو گی۔ ایونٹ 26 سے 29 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں عباس زیب، عزیز شوکت، حارث قاسم، اسد اللہ، انس بخاری، حمزہ خان اور اصحاب عرفان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق پاکستانی کھلاڑی انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، عباس زیب اور عزیز شوکت انڈر 19، حارث قاسم اور اسداللہ انڈر 17، انس بخاری انڈر 13 جبکہ اصحاب عرفان اور حمزہ خان انڈر 15 کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 21/09/2018 - 17:40:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :