پان پیسفک اوپن ٹینس، پلسکووا، گیورجی، اوساکا اور ڈونا ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 21 ستمبر 2018 23:30

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) کیرولینا پلسکووا، کومیلا گیورجی، نائومی اوساکا اور ڈونا ویکک پان پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کی کھلاڑی کیرولینا پلسکووا نے حریف امریکن کھلاڑی الیسن رسکی کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-1، 6-7، (5-7) اور 7-6، (7-4) سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، اٹالین کھلاڑی کومیلا گیورجی بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کے خلاف فتح یاب رہیں، آزارینکا میچ کے دوران زخمی ہو کر ریٹائرڈ ہو گئی تھیں، جاپان کی نائومی اوساکا نے جمہوریہ چیک کی بربورا اسٹرائیکووا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، کروشین کھلاڑی ڈونا ویکک نے فرانس کی کیرولین گارشیا کر ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 21/09/2018 - 23:30:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :