پاکستان ٹیم جب تسلسل پکڑتی ہے اسے کوئی روک نہیں پاتا:امام الحق

بھارت کے خلاف ہم سب نے خود کو بھی مایوس کیا:اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:45

پاکستان ٹیم جب تسلسل پکڑتی ہے اسے کوئی روک نہیں پاتا:امام الحق
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف جیت سے قومی ٹیم نے تسلسل کا ٹریک پکڑا ہے۔افغانستان کے خلاف ایشیاءکپ کے گروپ فور میں سنسنی خیز میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ ہم افغان ٹیم کے خلاف جیت کے لیے پر عزم تھے اور آخر تک ڈریسنگ روم کا ماحول کول تھا،ہمیں علم تھا کہ افغانستان کے پاس اس ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین سپن باﺅلنگ اٹیک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہم سب نے خود کو بھی مایوس کیا،ہم نے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز بھی مشکل صورتحال میں کیا تھا ،پاکستان ٹیم جب تسلسل پکڑتی ہے اسے کوئی روک نہیں پاتا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین حشمت اللہ 97 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے جب کہ کپتان اصغر افغان نے 67 رنز کی اننگ کھیلی۔پاکستان کا بالنگ اٹیک نسبتاً کمزور بیٹنگ لائن کو مکمل تباہ کرنے میں ناکام رہا اور کوئی بھی بالر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، محمد نواز نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان بیٹنگ شروع ہوئی تو فخر زمان اور امام الحق نے اوپننگ کی، فخر زمان ایک بار پھر صفر پر آﺅٹ ہوگئے۔ امام الحق نے 80، بابر اعظم نے 66 اور حارث سہیل نے 13 رنز اسکور کیے اور کپتان سرفراز احمد محض 8 رنز بناسکے۔ چھٹی وکٹ محمد آصف کی تھی جنہوں نے 7 رنز بنائے ان کے بعد محمد نواز 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے جب کہ بیٹنگ کے لیے شعیب ملک اور حسن علی موجود تھے۔

شعیب ملک چھکا لگا کر ہدف چار بالز پر چار رنز تک لے آئے بعد ازاں چوکا لگا کر فتح حاصل کرلی۔ پاکستان نے 258 رنز کا ہدف 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 49.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ حسن علی نے 6 اور شعیب ملک نے 51 رنز اسکور کیے دونوں ناٹ آﺅٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے تین، مجیب الرحمان نے دو اور گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی، امام الحق رن آﺅٹ ہوئے۔

وقت اشاعت : 22/09/2018 - 12:45:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :