سپاٹ فکسنگ کیس ،ْ

5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا پانیوالے خالد لطیف نے سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا خالد لطیف نے سپریم کورٹ سے کی جانے والی اپیل میں ٹربیونل کی تشکیل اوردائرہ اختیار کو چیلنج کیا ،ْ اپیل 26ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:14

سپاٹ فکسنگ کیس ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) اسپاٹ فکسنگ کیس میں5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا پانے والے کرکٹر خالد لطیف نے اپنی سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹر خالد لطیف نے سپریم کورٹ سے کی جانے والی اپیل میں ٹربیونل کی تشکیل اوردائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے جس پر سپریم کورٹ نے ان کی اپیل 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے ،ْعدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 13:14:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :