شکست پر دلبرداشتہ افغان بولر کو شعیب ملک کی تسلی نے مداحوں کے دل جیت لیے

افغان ٹیم کے کھلاڑی دن بدن اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں ،ْ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سب بہترین ہوچکی ہے ،ْ شعیب ملک

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:55

شکست پر دلبرداشتہ افغان بولر کو شعیب ملک کی تسلی نے مداحوں کے دل جیت لیے
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب شکست پر دلبرداشتہ ہوجانے والے افغان بولر آفتاب عالم کی دل جوئی کرنے کے انداز نے بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایشیا کپ 2018، سپر فور کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

(جاری ہے)

شکست کے بعد پوری افغان ٹیم دلبرداشتہ ہوئی، اس موقع پر ایک بولر آفتاب عالم نے پچ پر ہی بیٹھ کر رونا شروع کردیاجس پر شعیب ملک ان کے پاس گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں چپ بھی کروایاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

میچ کے بعد شعیب ملک نے افغان ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن بدن اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ان کی فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سب بہترین ہوچکی ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ افغانستان نے بہت محنت کی اور پاکستان کو ٹف ٹائم بھی دیا تاہم ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔شعیب ملک نے جیت کا کریڈٹ پوری پاکستانی ٹیم کو دیا اور کہا کہ مجھ سے پہلے اگر نواز یا حسن چھکے نہیں لگاتے تو شاید مشکل ہوجاتی۔شعیب ملک کا فاتح چھکا اور جیت کے بعد افغان بولر کو حوصلہ دینے کے اقدام کو مداحوں نے قابل ستائش قرار دیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 15:55:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :