دنیائے کرکٹ کے بعد ویرات کوہلی کی فلمی دنیا میں اینٹری

ویرات کوہلی کو ایشیاءکپ کے لیے آرام دیا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:31

دنیائے کرکٹ کے بعد ویرات کوہلی کی فلمی دنیا میں اینٹری
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کرکٹ کے بعد فلمی دنیا میں بھی قدم رکھنے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپرٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھاکہ ”10برس بعد ایک اور ڈیبیو، مزید انتظار نہیں کرسکتا“ ،
ساتھ ہی کوہلی نے ہیش ٹیگ ٹریلر دی مووی بھی واضح کیاجبکہ تصویر کسی فلم کا پوسٹر دکھائی دیتی ہے۔

یہ واضح نہیں کہ آیا یہ تصویر کسی مختصر فلم کی یا کسی تشہیر کا حصہ تاہم اس کی حقیقت 28 ستمبرتک واضح ہوجائیگی۔دوسری جانب ویرات کوہلی کی اس تصویرنے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2018 ءمیں ویرات کوہلی بھارتی ٹیم سے باہر ہیں، ان کی جگہ روہت شرما کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ کپتان کوہلی اندازے کے مطابق 35 ملین ڈالر جبکہ ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ 60ملین ڈالر کے اثاثے رکھتی ہیں۔

دونوں کی مشترکہ ملکیت 95 ملین امریکی ڈالر ہے۔ جو بڑھتی جارہی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایک ہوجانے کے بعد اگلے دو برس میں وہ ایک ہزار کروڑ روپے کے فیگر کو چھولیں گے۔ کوہلی کرکٹ میچ فیس، آئی پی ایل اور کمرشل معاہدوں جبکہ بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما فلموں، اشتہارات اور سرمایہ کاری سے پیسے کماتی ہیں۔انہیں فی فلم 10کروڑ اور برانڈز کی تشہیر سے چار کروڑ روپے ملتے ہیں جب کہ انہوں نے ریئل سٹیٹ میں بھی40 کروڑ کی سرمایہ کر رکھی ہے۔ کوہلی 120کروڑ روپے سالانہ انکم کے ساتھ دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، وہ 28 برانڈز کی تشہیر کرتے ہیں، ٹینس ٹیم یو اے ای رائلز کے شریک مالک اور جمزکی چین چلاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 15:31:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :