پاکستانی ریسلنگ ٹیم اگلے ماہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:58

پاکستانی ریسلنگ ٹیم اگلے ماہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی
لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستانی ریسلنگ ٹیم اگلے ماہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی‘ایشین گیمز میں فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہ بن سکنے والے ریسلر محمد انعام ایک بارپھر ملک کی نمائندگی کریں گے‘چھ اور سات اکتوبر کو ترکی کے شہر دلیان میں شیڈول ایونٹ میں چار ریسلرز کو سکواڈ کا حصہ بنایاگیاہے، محمد انعام نوے کلوگرام میں میڈل کی جنگ لڑیں گے۔

طیب رضا نوے پلس کیٹگری کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسد بٹ اسی کلوگرام مقابلے میں قسمت آزمائی کریں گے، غلام غوث نے ستر کلوگرام کیٹگری میں جگہ حاصل کی ہے۔محمد صفدر بٹ کوچ، اسد اللہ مینجر اور محمد ریاض بطور ریفری ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔ترجمان ارشد ستار کا کہنا ہے کہایشین گیمز میں ریسلنگ میں رزلٹ اچھے نہیں آئے تاہم یقین ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان میڈلز جیتن ضرور کامیاب ہوگا۔ انعام کے ساتھ دوسرے جن تین ریسلرز کو سلیکٹ کیاگیاہے، وہ اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں پاکستان کے سب سے اچھے ریسلرز ہیں، اگر ڈراز اچھے مل گئے تو وہ بھی ملکی پرچم بلند کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 19:58:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :