موسیلی اوپن ٹینس، نیشکوری، سیمن، متھیاس اور البوٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:14

موسیلی اوپن ٹینس، نیشکوری، سیمن، متھیاس اور البوٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) کائی نیشکوری، جائلز سیمن، متھیاس بیکنگر اور راڈو البوٹ موسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری نے جارجین کھلاڑی نیکولوز کو زبردست مقابلے کے بعد 6-3، 4-6 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، فرانسیسی کھلاڑی جائلز سیمن بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ کو 7-6 اور 6-2 سے شکست دی، جرمن کھلاڑی متھیاس بیکنگر نے ہم وطن کھلاڑی میڈن کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، مالدووین کھلاڑی راڈو البوٹ نے بیرنکس کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز پایا۔

وقت اشاعت : 22/09/2018 - 20:14:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :