ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ شروع، پاکستانی کیوئسٹس آصف، بلال اور بابر مسیح کی ابتدائی روز مسلسل دو فتوحات،

ماجد پہلی آزمائش میں ناکام

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:10

ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ شروع، پاکستانی کیوئسٹس آصف، بلال اور بابر مسیح کی ابتدائی روز مسلسل دو فتوحات،
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ شروع ہو گئی، پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، محمد بلال اور بابر مسیح نے ابتدائی روز مسلسل دو فتوحات حاصل کیں، محمد ماجد علی پہلی آزمائش میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو قطر میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ابتدائی روز گروپ اے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال نے عراق کے کیوئسٹ منیب کو بیسٹ آف نائن فریمز میں 5-2 سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، محمد بلال نے دوسرے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف اردن کے کیوئسٹ موتھ المجالی کو 5-1 فریمز سے شکست فاش سے دوچار کر کے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی، بلال آخری گروپ میچ میں آج اتوار کو بھارتی کیوئسٹ وارون مدان کے مدمقابل ہوں گے، گروپ بی میں پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے پہلے میچ میں ایرانی کیوئسٹ احسن حیدری کو 5-2 فریمز سے زیر کیا، انہوں نے دوسرے میچ میں اردن کے کیوئسٹ عرافات رازق کو 5-1 فریمز سے شکست دی، آصف تیسرے گروپ میچ میں آج اتوار کو ہانگ کانگ کے کیوئسٹ فونگ کوک کے مدمقابل ہوں گے، گروپ سی میں پاکستان کے بابر مسیح نے ابتدائی میچ میں سریا کے کیوئسٹ عبدالکریم کو 5-3 فریمز سے ہرا کر جاندار آغاز کیا، بابر نے دوسرے میچ میں اردن کے کیوئسٹ اشرف ابو الہاج کو 5-2 فریمز سے ہرا کر مسلسل دو فتوحات حاصل کیں، بابر تیسرے میچ میں آج اتوار کو قطر کے کیوئسٹ علی کے آمنے سامنے ہوں گے، گروپ جی میں پاکستان کے محمد ماجد علی کو ابتدائی میچ میں قطری کیوئسٹ محسن کے ہاتھوں 5-2 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ماجد علی آج اتوار کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 22/09/2018 - 23:10:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :