ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست، افغانی بائولر آفتاب عالم کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، شعیب ملک نے دلاسا دیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:10

ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست، افغانی بائولر آفتاب عالم کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے، شعیب ملک نے دلاسا دیا
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) مایہ ناز پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سپورٹس مین سپرٹ کا عملی مظاہرہ کیا، پاکستان کو افغانستان کے خلاف فتح کیلئے آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے، شعیب ملک نے آخری اوور میں مسلسل دو گیندوں پر ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کرایا ہی تھا کہ افغانی بائولر آفتاب عالم جذباتی ہو کر رونا شروع ہو گئے تو وکٹ پر موجود دونوں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور حسن علی نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا، شعیب ملک نے آفتاب عالم کو دلاسا بھی دیا۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 23:10:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :