8رکنی قو می ٹیم عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے تھائی لینڈ پہنچ گئی

اتوار 23 ستمبر 2018 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) 8 رکنی قو می ٹیم عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ کے لئے بنکاک، تھائی لینڈ پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتایا کہ قو می ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پرمشتمل ہے، جن میں اعجاز الرحمان، احمر سلڈرا، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر حیات، دانیال شاہ اور امجد محمود شامل ہیں، چیمپیئن شپ (آج ) پیر سے شروع ہوگی اور ایونٹ میں دنیا بھر بائولرز حصہ لیں گے جبکہ قومی ٹیم پہلی بار عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کررہی ہے، یہ چیمپئن شپ 28 ستمبر تک جاری رہے گی،
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 10:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :