کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

اتوار 23 ستمبر 2018 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2 اکتوبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگا، سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الحق نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر -15 (سکول سطح)اور انڈر- 17 (کالجز سطح) شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار 27 ستمبر تک اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 29 ستمبر کو دن گیارہ بجے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے آفس کراچی میں کیا جائے گا، انہوں نی کہا کہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز، اسناد اور نقد انعامی رقم بھی تقسیم کی جائے گی اور ٹورنامنٹ میں ٹاپ تین ٹیمیں رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جانے والی نیشنل سکول نیٹ بال چیمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کریں گئیں، یہ چیمپیئن شپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھیلی جائے گی
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 10:50:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :