شعیب ملک کی تعریف کے دوران غلطی پر ماورا مذاق کا نشانہ بن گئیں

یہ تو نئی خبر ہے کہ ایشین گیمز میں بھی شعیب ملک اچھا کھیلے، ٹوئٹر پر لوگوں کا ماورا پر طنز

اتوار 23 ستمبر 2018 12:30

شعیب ملک کی تعریف کے دوران غلطی پر ماورا مذاق کا نشانہ بن گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی تعریف کرنے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔پاکستان نے ایشیا کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی جس میں پاکستانی بلے باز شعیب ملک بہترین کھیل پیش کرنے پرمین آف دی میچ قرار پائے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کی عمدہ پرفارمنس پر جہاں کرکٹ شائقین نے انہیں سراہا وہیں اداکارہ ماورا حسین نے بھی ان کی تعریف میں ٹوئٹ کیا۔


تاہم ماورا حسین سے ایک غلطی ہوگئی انہوں نے ایشیا کپ 2018ء کے بجائے ایشین گیمز 2018ء کا ہیش ٹیگ استعمال کرلیا۔ ان کی اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین نے ماورا کو مذاق کا نشانہ بنایا کیوں کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کا میچ شامل ہی نہیں ہوتا۔ایک صارف نے لکھا یہ تو نئی خبر ہے ایشین گیمز میں بھی شعیب ملک اچھا کھیلے جب کہ ایک صارف نے لکھا ماورا حسین سستا نشہ کرنے لگی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 12:30:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :