بھارت کو آج کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو ہلکا لینا انتہائی مہنگا پڑ سکتا ہے:سنیل گواسکر

فخر زمان چل گئے تو بھارت کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوجائیگی :سابق اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 ستمبر 2018 13:32

بھارت کو آج کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو ہلکا لینا انتہائی مہنگا پڑ سکتا ہے:سنیل گواسکر
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو آج کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو ہلکا لینا انتہائی مہنگا پڑ سکتا ہے ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے اب تک ایشیاءکپ میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور سپنرز نے ٹیم کی تینوں میچزمیں کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ کپتان روہت شرما کی بیٹنگ فارم بھی قابل تعریف ہے ۔

سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے ابھی تک ایشیاءکپ میں کوئی بڑی پرفارمنس نہیں دکھائی ہے تاہم ہوسکتا ہے کہ آج کے دن گرین شرٹس کی فارم واپس آجائے ، پاکستان کی افغانستان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی نے انہیں بھرپور اعتماد دیا ہوگا کیوں اس طرح کی کامیابیاں کسی ٹیم کے ہر طرح کے مشکل حالات سے نکلنے کے جذبے کی عکاس ہوتی ہیں ، انہیں اپنے اوپنرز سے اچھے آغاز کی ضرورت ہے جو افغانستان اور بھارت کے خلاف گزشتہ میچز سے نہیں مل سکا ہے ۔

(جاری ہے)

سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ اگر2 میچز میں ناکامی کے بعد آج فخر زمان کا بلا چل گیا تو بھارت کے لیے نئی مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں ،شعیب ملک بھی افغانستان کیخلاف مقابلے میں یہ دکھا چکے ہیں کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا،اگر پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کردیا تو بھارت کے لیے مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں ، یہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہے جس میں کوئی بھی مقابلے سے قبل فاتح ٹیم کا نہیں بتا سکتا ۔

یاد رہے کہ اتوارکو ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں۔اتوار کو کے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی 28ستمبر کو شیڈول ایشیاءکپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والے ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لئے بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا جب کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو بھی اس مقابلے کے لیے آرام دیا گیا تھا ۔سرفراز الیون کے لیے بھارت کے خلاف اس مقابلے میں ٹیم سلیکشن سب سے بڑا مسئلہ ہوگا کیوں کہ گروپ میچ میں گرین شرٹس کے بلیو شرٹس کے خلاف 4فاسٹ باﺅلر ز کھلائے تھے لیکن وہ انتہائی غلط فیصلہ ثابت ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گروپ اے میں کھیلے گئے میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض162رنز بنا کر آل آﺅٹ ہوگئی تھی اور بھارت نے مطلوبہ ہدف2وکٹوںکے نقصان پر پورا کرلیا تھا ۔
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 13:32:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :