ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) آرام کا دن، (کل) سپر فور مرحلے میں بھارت کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

دبئی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) پیر کو آرام کا دن ہے، (کل) منگل کو سپر فور مرحلے کا ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ایشیا کپ میں ٹیموں کے درمیان زبردست اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ میں (آج) پیر کو کوئی میچ شیڈول نہیں ہے جبکہ (کل) منگل کو سپر فور مرحلے کا ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گے، بھارتی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور وہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، دوسری جانب افغانی ٹیم کی کارکردگی بھی شاندار ہے، افغانی ٹیم سری لنکا اور بنگلہ دیش کو شکست فاش سے دوچار کر چکی ہے جبکہ اس نے پاکستان کو بھی ٹف ٹائم دیا تھا اور اب اس کا اگلا ہدف بھارت ہو گا اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے، پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے کا تیسرا اور آخری میچ 26 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 23/09/2018 - 15:40:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :