اوساکا کو شکست، کیرولینا پلسکووا نے پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

ٹوکیو۔ 23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا نے پان پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں یو ایس اوپن چیمپئن نائومی اوساکا کو شکست فاش سے دوچار کر کے کیریئر کا 11واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جاپان میں منعقدہ ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں پلسکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کی کھلاڑی نائومی اوساکا کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا۔ پلسکووا نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹائٹل جیتنے پر بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں اور مستقبل میں مزید ٹائٹلز اپنے نام کرنے کیلئے سخت محنت کے تسلسل کو جاری رکھیں گی، انہوں نے کہا کہ اوساکا نے بہترین ٹینس کھیلی، وہ تھکی ہوئی لگ رہی تھیں لیکن ان کا مستقبل روشن ہے اور گزشتہ چند ہفتوں سے وہ جس طرح سے کھیل رہی ہیں میں انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 15:40:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :