مشفق الرحیم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے

اتوار 23 ستمبر 2018 20:10

ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے اتوار کو ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں 33 رنز بنا کر 5 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، مشفق نے 190 میچز میں 5026 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 6 سنچریاں بھی شامل ہیں، بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 6307 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، شکیب الحسن 5482 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 20:10:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :