لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ، کیون اینڈرسن نے نوویک جوکووچ کو شکست دے دی

اتوار 23 ستمبر 2018 20:10

شکاگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں کیون اینڈرسن نے نوویک جوکووچ کو شکست دے دی، اینڈرسن کی فتح کے بعد ٹیم ورلڈ کا خسارہ 7-3 رہ گیا۔

(جاری ہے)

شکاگو میں جاری نمائشی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے سنگل مقابلے میں ٹیم ورلڈ کے جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن نے ٹیم یورپ کے سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ کو ہرا کر مقابلہ 7-3 کر دیا، بعدازاں ڈبل مقابلے میں نک کرگیوس اور جیک ساک پر مشتمل ٹیم ورلڈ کی جوڑی نے گریگور دمترف اور ڈیوڈ گوفن پر مشتمل ٹیم یورپ کی جوڑی کو ہرا کر خسارہ 7-5 کر دیا۔
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 20:10:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :