بنگلہ دیشی بلے باز امرالقیس کے ون ڈے کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل

اتوار 23 ستمبر 2018 20:10

ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) بنگلہ دیشی بلے باز امرالقیس نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آٹھویں بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے اتوار کو ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، انہوں نے کیریئر کے 71ویں میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کئے۔
وقت اشاعت : 23/09/2018 - 20:10:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :