قومی کپتان سرفراز احمد کے حق میں بڑی آواز بلند ہوگئی

سرفراز پر تنقید کے بجائے اسے سپورٹ کیا جائے، عبدالقادر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 ستمبر 2018 15:02

قومی کپتان سرفراز احمد کے حق میں بڑی آواز بلند ہوگئی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 ستمبر2018ء) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اپنے دور کے بہترین سپنرز میں شمار کیے جانے والے باﺅلر عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ سیریزکا انعقاد بہت ضروری ہے۔سلیکٹر ہوتا تو ایشیا کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں محمد حفیظ کو ضرور شامل کرتا، سرفراز احمد ایک بہترین فائٹر ہونے کے سبب اچھا کپتان ہے جسے سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلے ہمیشہ سے اہمیت کے حامل اور دلچسپی کا باعث رہے ہیں، ان دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جانےوالی ایشز سیریز سے بڑی سیریزکی حیثیت اختیارکرسکتی ہے، ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ہماری عادت ہے کہ ہم یکدم سر پربھٹالیتے ہیں اوریک لخت زمین پربھی گرا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد ایک اچھے فائٹر ہیں اورپاکستان ٹیم کی بہترین انداز میں قیادت کر رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ سرفراز احمد کو بھرپور سپورٹ کیا جائے اور بے جا دباو¿ کا شکار نہ بنایا جائے تاہم سرفراز کو اعتماد کے ساتھ اپنی بیٹنگ کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس اس وقت صرف 4 ہی بہترین بیٹسمین ہیں ان میں تجربہ کار شعیب ملک، ابھرتے ہوئے با صلاحیت بابر اعظم، فخر زمان اورامام الحق شامل ہیں۔

اگرمیں سلیکٹرہوتا توایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم میں سابق کپتان محمد حفیظ کو ضرور شامل کرتا، وہ سینئر بیٹسمین ہونے کےساتھ بولنگ کے شعبے میں بھی کارگر ثابت ہوسکتے تھے، ایک سوال کے جواب میں عبدالقادر نے کہا کہ کرکٹ میں افغانستان کا مستقبل بہت روشن نظرآرہا ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ ٹیم بہتر ہوتی چلی جائے گی، اس وقت افغان ٹیم کو کم از کم 2 تیز بولرز کی ضرورت ہے تاہم اس کے پاس اچھے سپنرز ضرور ہیں۔ 
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 15:02:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :