سینئر ٹیم نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں جو غلطیاں کی ہیں، کوشش ہوگی قومی انڈر۔19 ٹیم ان غلطیوں سے سبق سیکھے اور انڈر۔19 ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے،صاد ق محمد

پیر 24 ستمبر 2018 16:07

سینئر ٹیم نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں جو غلطیاں کی ہیں، کوشش ہوگی قومی انڈر۔19 ٹیم ان غلطیوں سے سبق سیکھے اور انڈر۔19 ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے،صاد ق محمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) قومی انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کے مینجر و سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ قومی سینئر کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں جو غلطیاں کی ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ قومی انڈر۔19 ٹیم ان غلطیوں سے سبق سیکھے اور انڈر۔19ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی انڈر۔

19 ٹیم کی تیاریاں کراچی میں جاری ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ ٹیم بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر۔19ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچے گی۔ ٹیم 27 ستمبر کو کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہوگی ۔ صادق محمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ قومی سینئر ٹیم کا میچ ہو یا پھر انڈر۔19 کا بھارت کے خلاف میچ میں پریشر ضرور ہوتا ہے اور ہم کھلاڑیوں کو اس دبائو کا سامنا کرنے کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صادق محمد نے پاکستان اور بھارت کی سینئر ٹیموں کے مابین یو اے ای میں ہونے والے میچ پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ بہت کمزور تھی اور انہوں نے متعدد کیچز ڈراپ کئے۔ پاکستانی بلے بازوں نے سچویشن کے مطابق بیٹنگ نہیں کی جبکہ بھارتی بلے بازوں نے سچویشن کے مطابق بیٹنگ کی اور کامیاب رہے۔ صادق محمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں محمد حفیظ کا شامل کیا جانا ضروری ہے کیونکہ ٹیم میں ایک سینئر بلے باز کے اضافہ سے ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم کو ہمت نہیں ہارنی چاہئے پچھلے میچز کی شکست کو بھول کر مستقبل کے میچز کی طرف دھیان دینا چاہئے ۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 16:07:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :