ویمن کرکٹ، بھارت نے سری لنکا کو چوتھے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹون سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی

پیر 24 ستمبر 2018 16:49

ویمن کرکٹ، بھارت نے سری لنکا کو چوتھے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹون سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) انوجا پٹیل اور روڈریگائز کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت بھارت ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن کو تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 سے اپنے نام کرلی۔ انوجا پٹیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 54 رنز بنائے جبکہ روڈریگائز نے 52 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

فاتح ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 15.4ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔ شدید بارش کے باعث پیر کو کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کو 17،17 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت سری لنکا ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 17 ویں اوورز میں 5 وکٹوں پر 134 رنز بناکر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 135 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

ششیکالا سری وردنے 40، جیانگانی چماری اتاپتو 31، نیلاکشی ڈی سلوا 15 رنز بنا کر نمایاں رہیں، بھارتی ویمن کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انوجا پٹیل نے تین جبکہ آر پی یادیو اور ڈی بی شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارت ویمن نے انوجا پٹیل اور روڈریگائز کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف ہدف 15.4ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔

انوجا پٹیل نے عمدہ بائولنگ کے بعد بیٹنگ کے شعبے میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 54 رنز بنائے جبکہ روڈریگائز نے 52 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سری لنکا کی طرف سے اوشادی راناسنگے نے تین بھارتی کھلاڑیوں کا آئوٹ کیا، یوں بھارت ٹیم نے میزبان ٹیم کو چوتھے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 16:49:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :