قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز (کل) ہوگا

پیر 24 ستمبر 2018 20:05

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز (کل) ہوگا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز (کل) منگل سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اور ریجن کی ٹیموں کے مابین آٹھ میچز ملک کے مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے ،ْراولپنڈی اور واپڈا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ملتان اور زرعی ترقیاتی بنک کے مابین میچ ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور ریجن بلیوز اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ کراچی ریجن وائٹس اور پی ٹی وی کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائیگا۔ فاٹا اور حبیب بنک کی ٹیمیں ایبٹ آباد سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد ریجن اور نیشنل بنک کے درمیان میچ ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ لاہور ریجن وائٹس اور کے آر ایل کی ٹیمیں ایل سی سی اے گرائونڈ میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ پشاور ریجن اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مابین میچ اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 20:05:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :