سکس اے سائیڈانٹرنیشنل سوکا ورلڈ کپ کا ُپرتگال کے شہرلسبن میں آغاز ہوگیا

افتتاحی میچ میں اسپین نے پاکستان کو 5-0سے ہرادیا‘ پاکستان کا دوسرا میچ مالڈوا سے (کل) ہوگا

پیر 24 ستمبر 2018 20:12

سکس اے سائیڈانٹرنیشنل سوکا ورلڈ کپ کا ُپرتگال کے شہرلسبن میں آغاز ہوگیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ کا پُرتگال کے شہر لسبن میں رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوگیا۔ پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق افتتاحی تقریب میں شریک 32 ٹیمیں بھی گراؤنڈ میں موجود تھیں جبکہ دلکش فائر ورک سے اسٹیڈیم بقاع نور بن گیا۔کیپٹل سٹی لسبن کے پراکا ڈو کمرشیا اسٹیدیم پر افتتاحی میچ میں اسپین نے پاکستان کو 5-0سے شکست دی۔

فاتح ٹیم نے پہلے ہاف میں 2اور دوسرے ہاف میں 3گول اسکور کئے۔ایلے جینڈرو مریرا نے چھٹے منٹ میں اسپین کی جانب سے گول اسکورنگ کا آغاز کیا۔ 14ویں منٹ میں ایڈرن کالڈیرون ، 27ویں منٹ میں ڈیلس ایلمن ، 38ویں منٹ میں ڈیلس ہرنانڈینزاورپانچواں اور آخری گول 39ویں منٹ ڈیوڈ ایگواڈو نے اسکور کیا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے صدر، پاکستان فٹبال فیڈریشن مخدوم سید فیصل صالح حیات بھی بنفس نفیس موجود تھے۔

فیصل صالح حیات کا کہنا تھا وہ یہاں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں۔انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدر شاہزیب محمود ٹرنک والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوکا ورلڈ کپ کا انعقاد اور اس کے انتظامات مثالی ہیں۔ مستقبل میں اسمال سائیڈڈ فٹبال لورز کو اور بھی خوشخبری دیں گے۔ ہماری اوّلین ترجیح اس طرز کی فٹبال کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہے۔

ایشیا کپ کے انعقاد کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گاتاکہ یورپ کی طرح ایشیا میں بھی اسمال سائیڈڈ فٹبال کو فروغ حاصل ہوگا۔ورلڈ گروپ کے چیئرمین محمود ٹرنک والا نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کا حصہ بناکر اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔انہوں نے پی ایف ایف کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ ہماری دعوت پر اپنی مصروفیت کو ترک کرکے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے لسبن تشریف لائے۔

ورلڈ ریفری مارک کلیٹن برگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کووزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لیجنڈ کرکٹر ہیں اور اسپورٹس سے بیحد لگاؤ رکھتے ہیں ۔یقینی طورپر بحیثیت وزیر اعظم انکی موجودگی میںپاکستان اسمال سائیڈڈ فٹبال کو پاکستان میں مزید فروغ حاصل ہوگا۔ گروپ ’بی‘ میں اپنا دوسرا میچ (منگل) کو مالڈوا جبکہ آخری میچ 27ستمبر کو کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 20:12:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :