مکران فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا

پیر 24 ستمبر 2018 20:45

مکران فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بلوچستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹپال فیملی مکسچر اور ٹی یو سی کے باہمی اشتراک سے "مکران فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز 28 ستمبر2018ء سے مکران ڈویژن کے مختلف شہروں میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اسحاق عثمان بلوچ کے اعلامیہ کے مطابق پہلے رائونڈ کے میچز 28ستمبر تا یکم اکتوبر تک اتھل میں ،دوسرے رائونڈ پنجگور میں جبکہ کوالیفائینگ رائونڈ گواردر میں کھیلے جائینگے ۔

ٹورنامنٹ میں ہر شہر کی 2ٹیمیں فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی جبکہ فائنل رائونڈ 15اکتوبر تا 19اکتوبر تک گواردر میں کھیلے جائینگے جس میں 8ٹیمیں شرکت کریں گی پہلے رائونڈ میں گوادر پورٹ اتھارٹی اور DFAتربت کی ٹیمیں براہ راست شرکت کریں گی ٹورنامنٹ سیکریٹری حاجی سعید احمد اور حاجی عبدالرئوف نو چو زئی ہوں گے۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 20:45:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :