قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی کا چوتھا مرحلہ (کل) سے شروع ہوگا

پیر 24 ستمبر 2018 23:09

قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹرافی کا چوتھا مرحلہ (کل) سے شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ (اکل) منگل سے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں لاہور وائٹ کا مقابلہ کے آر ایل سے ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پشاور اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا این بی پی اور اسلام آباد کی ٹیموں کا ٹکرائو ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ فاٹا کی ٹیم ایچ بی ایل کے مدمقابل ایبٹ آباد کرکٹ گراونڈ میں ہو گی۔

گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ پی ٹی وی سے یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس گراونڈ نمبر ایک کراچی میں ہو گا واپڈا کا ٹکراؤ راولپنڈی سے پنڈی سٹیڈیم میں ہوگا, ملتان اور زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی جبکہ ایس ایس جی سی ایل اور لاہور بلیو کی ٹیموں کا آمنا سامنا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔
وقت اشاعت : 24/09/2018 - 23:09:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :