ْایشیا کپ، دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ (آج) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں ہو گا

منگل 25 ستمبر 2018 15:40

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ (آج) بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، اسی میچ میں ایشیا کپ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہو گا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، اسی سلسلے میں آج بدھ کو سپر فور مرحلے کا چھٹا اور آخری میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سے قبل دو بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور دونوں میچز میں بھارت فاتح رہا، اس بات کا امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل میں ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی تاہم اس کیلئے گرین شرٹس کو آخری میچ میں بنگال ٹائیگرز کی رکاوٹ عبور کرنا ہو گی۔ دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 15:40:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :