ایشین جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کا آغاز(آج) ہو گا، پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

منگل 25 ستمبر 2018 15:40

چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ایشیئن جونیئر سکوائش چیمپئن شپ (آج) بدھ سے بھارت کے مشہور شہر چنائی میں شروع ہوگی، پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کیلئے پہلے ہی بھارت پہنچ چکے ہیں۔ عباس زیب، عزیز شوکت، حارث قاسم، اسد اللہ، انس بخاری، حمزہ خان اور اصحاب عرفان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق پاکستانی کھلاڑی انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

عباس زیب اور عزیز شوکت انڈر 19، حارث قاسم اور اسداللہ انڈر 17، انس بخاری انڈر 13 جبکہ اصحاب عرفان اور حمزہ خان انڈر 15 کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 15:40:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :