کروٹ فٹبالر لوکا موڈریچ فیفا پلیئر آف دی ایئر قرار

منگل 25 ستمبر 2018 16:41

کروٹ فٹبالر لوکا موڈریچ فیفا پلیئر آف دی ایئر قرار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈکروشیا کے اسٹار فٹبالر لوکا موڈریچ لے اڑے ، کروٹ فٹبالر اپنا ایوارڈ مداحوں کے نام کردیا۔پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی تقریب لندن کیسائوتھ بینک کے رائل فیسٹول ہال میںمنعقد ہوئی، فٹبال کی تاریخ میں گیارہ سال بعد یہ موقع ا?یا ہے جب ارجنٹائن کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ یہ اعزاز حاصل کرنے والا کھلاڑ ی کوئی اور یعنی لوکا موڈریچ ہے۔

اس اعزاز کی دوڑ میں کرسٹیانو رونالڈو ، کروشیا کے لوکا موڈریچ اور مصر کے محمد صلاح کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا جس میں قسمت کی دیوی لوکا موڈریچ پر مہربان ہوئی اور انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔مصر کی قومی ٹیم کے کپتان اور انگلش کلب لیور پول کے اسٹرائیکر محمد صلاح کے انگلش پریمیئرلیگ میں ایورٹن کے خلاف گول کو سال کا بہترین گول قرار دیا گیاجبکہ گول کیپر آف دی ایئر کا ایوارڈ تھیباوکورٹیس نے جیتا۔

(جاری ہے)

بہترین کوچ کا ایوارڈ فرانس کے ڈیڈیئر ڈیشامپ کے نام رہا،ڈیشامپ کی کوچنگ میں فرانس نے اس سال فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا۔دوسری جانب برازیل کی خاتون فٹبالر مارتا کو حیران کن طور پر چھٹی مرتبہ وومن پلیئر آف دی ایئرقرار دیا گیا جبکہ ویمنزبیسٹ کوچ ا?ف دی ایئر فرانس کے رینالڈ پیڈروس کو قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 16:41:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :