رونالڈو اور محمد صلاح ناکام،

کروشین مڈ فیلڈر لیوکا موڈرک نے دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا، مارٹا دنیا کی بہترین ویمنز فٹ بالر قرار

منگل 25 ستمبر 2018 17:12

رونالڈو اور محمد صلاح ناکام،
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ریال میڈرڈ کے کروشین مڈ فیلڈر لیوکا موڈرک نے دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا، لیوکا نے کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، برازیلین فارورڈ مارٹا دنیا کی بہترین خاتون فٹ بالر قرار پائیں۔

(جاری ہے)

لندن میں فیفا فٹ بال ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مردوخواتین کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے، موڈرک نے رواں سال مئی میں تیسری مرتبہ ریال میڈرڈ کلب کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے پہلی مرتبہ کروشیا کو ورلڈ کپ فائنل میں پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا، فرانس کے ڈیڈائر دیشمپس بہترین کوچ قرار پائے، صلاح نے بہترین گول پر پسکاس ایوارڈ حاصل کیا، پیرو کے سپورٹرز نے فیفا فین ایوارڈ جیتنے کا اعزاز پایا، دوسری جانب برازیلین فارورڈ مارٹا نے چھٹی مرتبہ دنیا کی بہترین ویمنز پلیئر کا ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 25/09/2018 - 17:12:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :