شینزن اوپن ٹینس، راموس، پائری ہیوز، یوشیتو اور کیمرون نورائی کا فاتحانہ آغاز، مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 25 ستمبر 2018 17:12

شینزن اوپن ٹینس، راموس، پائری ہیوز، یوشیتو اور کیمرون نورائی کا فاتحانہ آغاز، مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
شینزن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) البرٹ راموس، پائری ہیوز، یوشیتو نیشیوکا، کیمرون نورائی اور وکٹر ٹرائیکی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچ میں اسپینش کھلاڑی البرٹ راموس نے اٹلی کے اینڈرس سیپی کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فرانسیسی کھلاڑی پائری ہیوز نے حریف سربین کھلاڑی ڈیوسن لاجووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جاپانی کھلاڑی یوشیتو پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے امریکن کھلاڑی ڈینس کڈلا کو ہرایا، سربین کھلاڑی وکٹر ٹرائیکی اسپینش کھلاڑی گوئلرمو کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے فاتح قرار پائے۔

وقت اشاعت : 25/09/2018 - 17:12:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :