جنوبی افریقن کرکٹر ویان پارنیل کیپ کوبراز کنٹریکٹ سے محروم ہو گئے

منگل 25 ستمبر 2018 18:36

جنوبی افریقن کرکٹر ویان پارنیل کیپ کوبراز کنٹریکٹ سے محروم ہو گئے
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) جنوبی افریقن ڈومیسٹک ٹیم کیپ کوبراز نے فاسٹ بائولر ویان پارنیل کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا، کوبراز نے پارنیل کے انگلش کائونٹی کلب وورسیسٹرشائر کے ساتھ کولپاک معاہدہ کرنے پر معاہدہ ختم کیا۔

(جاری ہے)

کوبراز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نبیل دین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا کیونکہ پارنیل سینئر کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ کوبراز کے کامیاب ترین رکن بھی تھے، انہوں نے چار ایوارڈز بھی اپنے نام کئے لیکن فاسٹ بائولر کے کائونٹی کلب وورسیسٹر شائر سے کولپاک معاہدے کے بعد بورڈ اراکین نے باہمی مشاورت سے ان کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 18:36:51