محمد شہزاد نے بھارتیوں کو”دھو ڈالا“ کتنی گیندوں پر سنچری بنائی اور کتنے چھکے، چوکے مارے؟ جان کر آپ داد دینگے

افغانستان کی ٹیم پہلے ہی ایشیاءکپ سے باہرہوچکی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 ستمبر 2018 18:47

محمد شہزاد نے بھارتیوں کو”دھو ڈالا“ کتنی گیندوں پر سنچری بنائی اور کتنے چھکے، چوکے مارے؟ جان کر آپ داد دینگے
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 ستمبر2018ء) ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اور بھارت کے میچ میں افغان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے بھارتی باﺅلرز کو دن میں تارے دکھا دئیے ہیں۔افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا تو اوپنرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو 65 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر جاوید احمدی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے بھارتی باﺅلرز کی ایک نہ چلنے دی اور ایسی دھلائی کہ مداحوں کو خوش کر دیا۔محمد شہزاد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 88 گیندوں پر سنچری بنا کر سب کو حیران کر دیا جب کہ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے 6 چھکے اور 9 چوکے بھی مارے۔ واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر چکی ہے جب کہ بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں پانچ جب کہ افغان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور روہت شرما کی جگہ ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت نے شیکر دھون، بھوی، بمراہ اور چاہل کو بھی آرام کا موقع دیا ہے۔افغانستان کے کپتان اصغر افغان کا ٹاس جیتنے پر کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی سپن باﺅلنگ کے خلاف بہت اچھا کھیلتے ہیں، اس لیے ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اچھا سکور کریں اور مخالف ٹیم کو دباﺅمیں لے کر آئیں۔افغان کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کافی اچھا کھیلا ہے اور انہیں بہت سیکھنے کا موقع ملا ہے۔یاد رہے کہ بدھ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ کی فاتح ٹیم بھارت کے خلاف28ستمبر کو ایشیاءکپ کا فائنل کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 18:47:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :