زمبابوے نے اختلافات ختم ہوتے ہی سکندر رضا کو دورہ بنگلہ دیش کیلئے سکواڈ میں طلب کر لیا

منگل 25 ستمبر 2018 20:05

زمبابوے نے اختلافات ختم ہوتے ہی سکندر رضا کو دورہ بنگلہ دیش کیلئے سکواڈ میں طلب کر لیا
ہرارے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) زمبابوے کرکٹ اور سکندر رضا کے درمیان کنٹریکٹ تنازع پر اختلافات ختم ہو گئے، زمبابوے نے معاملا حل ہوتے ہیں رضا کو دورہ بنگلہ دیش کیلئے سکواڈ میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 32 سالہ سکندر رضا اور زمبابوے کرکٹ کے درمیان کنٹریکٹ تنازع تھا، اس کے علاوہ رضا نے بورڈ سے این او سی حاصل کئے بغیر کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی اور انگلینڈ کلب کرکٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے تاہم رضا نے زمبابوین کرکٹ کنٹریکٹ کمیٹی کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے رویے پر معذرت کر لی اور دوبارہ ملک کی نمائندگی کی خواہش بھی ظاہر کی۔

معاملات طے پاتے ہی سلیکٹرز نے سکندر رضا کو دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیم میں طلب کر لیا تاہم وہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ زمبابوین ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 20:05:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :