نوید عالم نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے

منگل 25 ستمبر 2018 22:12

نوید عالم نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے
لاہور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پی ایچ ایف کے برخاست ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ نوید عالم پی ایچ ایف انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے،نوید عالم نے انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کیا، چیئرمین ظاہر شاہ کی سربراہی میں کمیٹی نے نوید عالم سے پوچھ گچھ کی،کمیٹی کے اراکین میں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ آصف ناز، پی ایچ کے ڈائریکٹر ایڈمن میجر ریٹائرڈ جاویدمنج اور غضنفر علی شامل ہیں،واضح رہے کہ نوید عالم نے اپنی پریس کانفرنس میں پی ایچ ایف پر سنگین الزامات لگائے تھے جس پر انہیں ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا اور ان کے خلاف تحقیقات کے لئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے سامنے نوید عالم نے اپنا موقف پیش کیا. نوید عالم نے انکوائری کمیٹی کو پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سینئر کے خلاف اپنی انکوائری کی رپورٹ بھی پیش کی اور اپنے اوپر لگائے گئے الزام کے بارے میں کہا کہ انہوں نے پی ایچ ایف پر تنقید نہیں کہ بلکہ ٹیم کی بری پرفارمنس اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کی تھی لیکن مجھے صفائی کا موقع دیے بغیر برخاست کر دیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے، مجھ سے زیادہ سخت بات تو پی ایچ ایف کے سیکرٹری نے کی تھی�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 25/09/2018 - 22:12:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :