صبح نو نیشنل لیڈیزٹینس میں مہک کھوکھر، سارہ محبوب ، سارہ منصور اور مہوش چشتی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

منگل 25 ستمبر 2018 22:25

صبح نو نیشنل لیڈیزٹینس میں مہک کھوکھر، سارہ محبوب ، سارہ منصور اور مہوش چشتی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) صبح نو نیشنل لیڈیزٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے روزمہک کھوکھر، سارہ محبوب ، سارہ منصور اور مہوش چشتی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،تفصیلات کے مطابق پی ایس بی ٹینس کورٹس اسلام آباد میں جاری صبح نو نیشنل لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے روز لیڈیز سنگلز کے کوارٹر فائنل مرحلے میں مہک کھوکھر کو ایشا جواد کی طرف سے زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے سخت مقابلے کے بعد یہ میچ اپنے نام کیا۔

سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ سارہ محبوب سے ہوگا جنہوں نے اپنے کوارٹرفائنل مقابلے میں شمزہ ناز کو بآسانی شکست دی ۔ سارہ منصور نے کوارٹر فائنل میچ میں اورین جاثیا کو بغیر کسی خاص مزاحمت کے شکست سے دو چارکیا۔

(جاری ہے)

سارہ آج سیمی فائنل میں مہوش چشتی کا سامنا کریں گی جنہوں نے ماہ نور سہیل وکو ہر ا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ لیڈیز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں مہک کھوکھر اور سارہ محبوب کی جوڑی نے شاہدہ کوثر اور ماہ نور سہیل کو شکست دی۔

دوسرے سیمی فائنل میں سارہ منصور اور مہوش چشتی کی جوڑی نے ایشا جواد اور شمزہ ناز کو شکست دی۔گرلز انڈر 10 کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں ماہ نور فاروقی، ایشال اور فاتح رہیں۔لیڈیز سنگلز کے کوارٹر فائنل میںسارہ منصور نے اورین جاثیا کو6-0, 6-0 سے،مہوش چشتی نے ماہ نور سہیل کو 6-0, 6-0 سے،مہک کھوکھر نے ایشا جواد کو 7-6(2), 6-4 سے اورسارہ محبوب نے شمزہ ناز کو 6-0, 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، لیڈیز ڈبلز کے سیمی فائنل مقابلوں میںمہک کھوکھر/ سارہ محبوب نے ماہ نور/ شاہدہ کوثر کو6-0, 6-0 سے اورسارہ منصور/ مہوش چشتی نے ایشا جواد / شمزہ نازکو 6-0, 6-0 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، گرلز انڈر 10. کے کوارٹر فائنل مقابلوں میںایشا ضیا نے فاطمہ زہرہ گل کو 4-0, 4-2 سے، ماہ نور فاروقی نے عفیفہ صدیقی کو4-0, 4-0 سے اورایشا ل نے صوفیا عثمان کو 4-1, 5-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

وقت اشاعت : 25/09/2018 - 22:25:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :