کپتانی سے محرومی کے بعد اینجلو میتھیوز کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ سے بھی باہر کر دیا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 22:25

کپتانی سے محرومی کے بعد اینجلو میتھیوز کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ سے بھی باہر کر دیا گیا
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) سری لنکن ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے ایک روز بعد آل رائونڈر اینجلو میتھیوز کو آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ سے بھی باہر کر دیا گیا، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 10 اکتوبر سے ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے باضابطہ طور پر سکواڈ کا اعلان ابھی نہیں کیا لیکن انہوں نے کھلاڑیوں کے نام وزارت کھیل میں منظوری کیلئے بھیج دیئے ہیں جس میں میتھیوز کا نام شامل نہیں کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ میتھیوز کو فٹنس مسائل کے باعث ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں کیا جا رہا اور بہت کم امکان ہے کہ وزارت کھیل میتھیوز کو دوبارہ سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے ایشیا کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد میتھیوز کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے فارغ کر دیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 22:25:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :