محمد شہزاد نے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی

منگل 25 ستمبر 2018 22:25

محمد شہزاد نے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) افغانستان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں افغانی بلے باز شہزاد نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور سنچری سکور کی، انہوں نے 7 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 124 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 22:25:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :