یونین کونسل چورلکی کوہاٹ میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،فائنل میچ ایم جے کلب نے جیت لیا

منگل 25 ستمبر 2018 22:32

یونین کونسل چورلکی کوہاٹ میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،فائنل میچ ایم جے کلب نے جیت لیا
کوہاٹ۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) کوہاٹ میں نچلی سطح تک کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے محکمہ سپورٹس خیبرپختونخواکے زیر اہتمام یونین کونسل کی سطح پرمقامی منتخب نمائندوں کی مشاورت اور تعاون سے کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں اور ضلع بھرمیں مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میںکوہاٹ کے دور افتادہ یونین کونسل چورلکی میںکرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 مقامی کلبوں نے حصہ لیا۔

مذکورہ ٹورنامنٹ کافائنل میچ گزشتہ روزشمع الیون اورایم جے کلب کے درمیان کھیلا گیا جسے آخرالذکر نے 4وکٹ سے جیت لیا ۔ٹورنامنٹ میں مقامی کھلاڑیوں اورشائقین کرکٹ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کھیلوں کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کے ا قدامات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکوہاٹ سید سکندرشاہ تھے جنہوں نے فاتح ٹیموں کو ونراوررنراپ ٹرافیاں دینے کے علاوہ کھلاڑیوں میںانفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کہناتھا کہ حکومت خیبرپختونخوانے نچلی سطح تک کھیلوں کو فروغ دینے کا عزم کررکھاہے اور اس مقصد کے لئے کافی فنڈز مختص کئے گئے ہیں جومقامی منتخب نمائندوں کے ذریعے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ کھیلوں کے فنڈز کا صحیح اوربہتر استعما ل ہوں اورنچلی سطح پرٹیلنٹ ابھر کرقومی اوربین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوائے ۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 22:32:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :