ْامن فٹ بال کپ کا پہلا کوارٹر فائنل حیدری کلب اور ایلیٹ کلب کے درمیان کل کھیلا جائے گا

بدھ 26 ستمبر 2018 12:25

ْامن فٹ بال کپ کا پہلا کوارٹر فائنل حیدری کلب اور ایلیٹ کلب کے درمیان کل کھیلا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) امن فٹ بال کپ کا پہلا کوارٹر فائنل حیدری کلب اور ایلیٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کل جمعرات کو شام چار بجے این آئی ایچ فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد میںکھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری کے مطابق ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل یکم اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:25:56