اپالو سپورٹس نے فیض باغ جمخانہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

بدھ 26 ستمبر 2018 13:56

اپالو سپورٹس نے فیض باغ جمخانہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے فیض باغ جمخانہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فیض باغ جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 40 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ وقار ملک نے 46 ناٹ آئوٹ ، عرفان 35 اور طلحہٰ نے 30 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے راشد اقبال نے 3/25، احسن علی 3/38، عرفان بٹ 2/19 اور یاسین خان نے 2/22 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں اپالو سپورٹس نے 29 اوورز میں 2کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ انس رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103، آغا شمشیر 44 ناٹ آئوٹ اور بلال ارشاد نے 20 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ مخالف ٹیم کی طرف سے اشفاق گجر نے 1/23 اور عثمان نے 1/97 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے انس رضا کے عمدہ کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ منظور علی عارف اور تنویر جبار ہمراہ تھے۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 13:56:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :