ایشیاءکپ ، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں بھارت کا مقابلہ کریگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 ستمبر 2018 16:04

ایشیاءکپ ، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 ستمبر2018ء) ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان نے ایونٹ میں ہانگ کانگ کا با آسانی اور افغانستان کو بڑی مشکل سے ہرایا تھا جب کہ دوسری طرف بنگالی ٹیم کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد جیت نصیب ہوئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا اور میچ کی فاتح ٹیم 28 ستمبر کو بھارت کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں شام ساڑھے 4 بجے مدمقابل ہوں گی، ایونٹ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

آج کے میچ میں فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو آرام د یاگیا ہے اور محمد عامر کی جگہ جنید خان کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ الگ الگ سیشن میں بات چیت کی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سے قبل دو بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور دونوں میچز میں بھارت فاتح رہا، اس بات کا امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل میں ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی تاہم اس کے لیے گرین شرٹس کو آخری میچ میں بنگال ٹائیگرز کی رکاوٹ عبور کرنا ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 35 ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوئے جن میں پاکستان نے 31 اور بنگلہ دیش نے 4 میچز جیتے ہیں۔دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ2015ءمیں آمنے سامنے آئیں تھیں جہاں بنگلہ دیش نے تین میچز کی سیریز میںکلین سویپ کیا تھا ۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 16:04:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :