اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید نے دس سالہ پابندی کیخلاف اپیل کردی

میرے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا، دس سال کی سزاسنائی گئی ہے اسے منسوخ کیا جائے، کرکٹر

بدھ 26 ستمبر 2018 17:06

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید نے دس سالہ پابندی کیخلاف اپیل کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزایافتہ کرکٹر ناصر جمشید نے دس سالہ پابندی کے خلاف اپیل کردی۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزایافتہ کرکٹرناصرجمشید نے اپنے وکیل کے ذریعے پی سی بی میں اپیل کی درخواست جمع کروائی ہے، جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے اورجو دس سال کی سزاسنائی گئی ہے اسے منسوخ کیا جائے۔

(جاری ہے)

کرکٹر نے کہا کہ میرے اوپرمیچ فکسنگ کے لیے اکسانے کا الزام لگاکر دس برس کی پابندی لگادی گئی، پاکستان سپرلیگ میں شرکت نہیں کی اورنہ ہی کسی کرکٹرز کوغلط کام کرنے پر اکسایا، جو لوگ فکسنگ میں قصور وار قرارپائے، انہیں دوسے پانچ برس کی سزائیں دی گیئں، میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو مجھ پر دس سال کا بین لگادیا گیا۔ناصر جمشید کو جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر نے دو شقوں کی خلاف ورزی پر ایک سال پابندی لگائی تھی جو بارہ فروری کو ختم ہونے سے چندروز پہلے پی سی بی نے دوبارہ کرکٹرکو پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا اور جسٹس فضل میراں چوہان کی سربراہی میں بننے والے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصرجمشید پر دس سال کے لیے کرکٹ کھیلنے اوراس سے متعلقہ ہرقسم کی سرگرمیوں میں شرکت پرپابندی لگادی تھی۔

وقت اشاعت : 26/09/2018 - 17:06:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :