اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چینگدو اوپن مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 26 ستمبر 2018 19:14

اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چینگدو اوپن مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے چینگدو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے مسشا زیوریف اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 19:14:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :