پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال کو شکست، تھائی لینڈ کے تھناوت نے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

بدھ 26 ستمبر 2018 19:14

پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال کو شکست، تھائی لینڈ کے تھناوت نے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت تراپونگ پیبون نے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ تھائی کیوئسٹ نے فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال کو بیسٹ آف 13 فریمز میں 7-3 فریمز سے شکست دی۔ قطر میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال کو بیسٹ آف 13 فریمز میں 3 کے مقابلے میں 7 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پہلے فریم میں بلال نے تھناوت کو 36-2 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن تھناوت نے دوسرا فریم 38-4 سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، تیسرے فریم میں تھناوت نے بلال کو 50-10 سے زیر کر کے برتری 2-1 کر دی، چوتھے فریم میں بلال نے 45-38 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، بلال نے پانچواں فریم 43-36 سے جیت کر مقابلہ 3-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت مکمل طور پر چھائے رہے اور انہوں نے مسلسل پانچ فریمز 45-0، 43-10، 36-20، 34-33 اور 40-31 سے جیت کر مقابلہ 7-3 کر دیا، اسطرح تھناوت نے بلال کو 7-3 فریمز سے ہرا کر ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں بلال نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ چیونگ کا وائی کو شکست دی تھی جبکہ پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح کو تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 19:14:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :