بنگلہ دیش کےخلاف شکست کے ساتھ پاکستانی ٹیم نے شرمنا ک ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سرفراز الیون گزشتہ روز بنگلہ دیش سے شکست کے بعد ایشیاءکپ سے باہر ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 27 ستمبر 2018 15:30

بنگلہ دیش کےخلاف شکست کے ساتھ پاکستانی ٹیم نے شرمنا ک ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 ستمبر2018ء) بنگلہ دیش نے گزشتہ روز پاکستان کو 37 رنز سے شکست دیدی ہے جس کے بعد وہ اب فائنل میں پہنچ گئیں ہے جہاں اس کامقابلہ بھارت سے ہوگا تاہم اس شکست کے ساتھ پاکستان نے انتہائی شرمناک ترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق 2000ءسے پاکستان دنیا کی وہ واحد کرکٹ ٹیم ہے جس نے تین مرتبہ میچ کا آخری پچاسواں اوور بغیر کوئی رنز بنائے کھیلاہے یعنی بالکل ’میڈن‘۔

گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستان آخری اوور میں ایک بھی رن بنانے میں کامیاب نہیں ہوا جبکہ اس سے قبل پاکستان نے 2014 ءمیں ابو ظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف اور 2003ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف دمبولا میں آخری اوور میں کوئی سکور نہیں بنایا تھا۔
یادرہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو سپرفور مرحلے میں 37 رنز سے شکست دے کرایشیا کپ کے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوا جس میں قومی بلے بازوں نے ناقص کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے 240 رنز کے ہدف کو خود کے لیے پہاڑ بنالیا ، نسبتاً کمزور بالنگ اٹیک کے سامنے بھی پاکستانی ٹاپ آرڈر مکمل ناکام ہوگیا اور صرف 18 رنز پر گرین شرٹس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ،کپتان سرفراز احمد 10، فخر زمان اور بابراعظم 1،1رن بناکر چلتے بنے۔

امام الحق اور شعیب ملک نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور 67 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم شعیب ملک زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور 30 رنز پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، کچھ دیر بعد شاداب خان بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔اوپنر امام الحق ایک اینڈ پر جمے رہے اور انہوں نے آصف علی کے ساتھ مل کر 74 رنز جوڑے، جو ڈوبتی کشتی کو منجھدار سے نکالنے کے لیے بے سود ثابت ہوئے، آصف علی 31 رنز پر پویلین لوٹے تو کچھ دیر بعد امید کی آخری کرن امام الحق بھی آﺅٹ ہوگئے،انہوں نے 83 رنز کی باری کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان مقررہ اووز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز ہی بنا سکا۔بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ مہدی حسن نے 2،روبیل حسین محموداللہ اور سومیا سرکار نے1،1وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستانی بالرز نے حریف ٹیم کے ابتدائی تین بلے بازوں کو صرف 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین لیتن داس 6، سومیا سرکار صفر اور مومن الحق 5 رنز بناسکے۔

3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد تجربہ کار مشفق الرحیم اور محمد متھون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو بحران سے نکالا تاہم محمد متھون 60 رنز پر حسن علی کا شکار بن گئے، امرالقیس 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ مشفق الرحیم ایک رن کے فرق سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور 99 رنز پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔مہدی حسن مراز 12،محمود اللہ 25 ، روبیل حسین ایک جب کہ مشرفی مرتضیٰ 13 رنز بناسکے، یوں بنگلادیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 239 رنزبناکر آﺅٹ ہوگئی۔ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے جنید خان نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 2،2 شکار کیے،سپنر شاداب خا ن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
وقت اشاعت : 27/09/2018 - 15:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :