انوشکا نے مجھے سچے پیار کی طاقت سے روشناس کرایا، ویرات کوہلی

جمعرات 27 ستمبر 2018 16:08

انوشکا نے مجھے سچے پیار کی طاقت سے روشناس کرایا، ویرات کوہلی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما نے انہیں سچے پیار کی طاقت سے روشناس کرایا۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے بھارتی حکومت کی جانب سے کھیلوں کا سب سے بڑا ملکی ایوارڈ کھیل رتنا ملنے کے ایک روز بعد سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا یہ وہ شخص نے جس نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ اس شخصیت نے مجھے تمام تر برائیوں کے خلاف زندگی میں مثبت چیزوں کی جانب رہنمائی فراہم کی۔ویرات کوہلی نے لکھا کہ اسی خاتون نے مجھے اندر سے بدل ڈالا اور مجھے سچے پیار کی طاقت سے آگاہ کیا، میری طاقت، میری زندگی۔دوسری جانب انوشکا شرما نے ایک شو کے دوران اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ میری دنیا کے بہترین شخص کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 27/09/2018 - 16:08:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :