سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

سپنرز ٹیم میں شامل کوشل سلوا اور پشپاکمارا کی واپسی، میتھیوز سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب

جمعرات 27 ستمبر 2018 17:03

سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2018ء) سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، انگلش بلے بازوں کو سپن جال میں پھنسانے کیلئے 5 سپنرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کوشل سلوا اور ملینڈا پشپاکمارا کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اینجلو میتھیوز ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، سری لنکا کرکٹ نے ایشیا کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد میتھیوز کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایک روزہ سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ سے بھی باہر کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 نومبر کو پہلے ٹیسٹ سے ہو گا۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان دنیش چندیمل، دیمتھ کرونارتنے، کوشل سلوا، کوسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، نیروشن ڈکویلا، دھنن جایا ڈی سلوا، روشن سلوا، دلروون پریرا، رنگناہیراتھ، ملینڈا پشپاکمارا، اکیلا دانن جایا، سرنگا لکمل، کاسن راجیتھا، لکشن سنداکن، لاہیرو کمارا پر مشتمل ہے، لاہیرو کمارا کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔
وقت اشاعت : 27/09/2018 - 17:03:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :