آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کپتان برقرار

فاسٹ بولر محمد عامر ڈراپ، وہاب ریاض اور میرحمزہ ٹیم میں شامل کر لیے گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 ستمبر 2018 19:34

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کپتان برقرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 ستمبر 2018ء) آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کپتان برقرار، فاسٹ بولر محمد عامر ڈراپ، وہاب ریاض اور میرحمزہ ٹیم میں شامل کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مسلسل مایوس کن کارگردگی کے باوجود سرفراز احمد کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جبکہ محمد رضوان کو متبادل وکٹ کیپر کے آپشن کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ باولر محمد عامر کو مایوس کن کارگردگی کے باعث آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے ڈراپ کر دیا ہے۔ شان مسعود کو بھی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر نظرانداز کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں اظہر علی، فخر زمان، امام الحق ،بابر اعظم ،اسد شفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی ،وہاب ریاض، فہیم اشرف، میر حمزہ، محمد رضوان شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میں ابو ظہبی میں 16 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں مایوس کن کارگردگی دکھانے والی قومی ٹیم پاکستان واپس آنے کی بجائے متحدہ عرب امارات میں ہی موجود رہے گی۔ پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف بھی طویل سیریز کھیلنی ہے۔ جبکہ ان دو سیریز کے بعد پاکستان کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم طویل سیریز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کیخلاف ورلڈکپ سے قبل ایک روزہ میچز کی کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 27/09/2018 - 19:34:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :